ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے شاعر جاوید اختر کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کو ایسے ہی مسلمانوں کی ضرورت ہے
ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ میں جاوید اختر جیسے مسلمان چاہتا ہوں جو پاکستان کے خلاف بول سکیں اور ان کو ہماری طاقت بتاسکیں۔
ہندو انتہا پسند لیڈر کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے پاکستان کے خلاف بیان دیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ انڈیا میں بسنے والے دوسرے مسلمان بھی ایسا ہی کریں۔
بھارتی شاعر جاوید اختر نے لاہور میں فیض فیسٹیول کے موقع پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے جاوید اختر نے الزام لگایا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث حملہ آور پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں
جاوید اختر کے اس گھٹیا بیان پر پاکستان بھر میں شدید مذمت کی گئی تھی