ترکش ائرلائن کے مسافر نے 66 لاکھ روپے مالیت کے ڈاالر شولڈر بیگ میں چھپا رکھے تھے
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ایئرپورٹ پر ڈالرز کی اسمگلنگ پکڑی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمزنےجناح ایئرپورٹ سے ڈالر کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے کسٹمزایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
کراچی کے انٹرنیشنل ڈپارچر لائونج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے ترکش ائر لائن کی فلائٹ نمبر ٹی کے709 سے امریکہ جانے والے مسافر کو شک کی بنیادپر روک کراس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے 23550 امریکن ڈالر برآمدہوئے جس کی مالیت 66 لاکھ پاکستانی روپے کے مساوی ہے۔
کسٹمزذرائع کاکہناہے کہ مسافر نے برآمدہونے والے ڈالراپنے شولڈر بیگ میں چھپائے ہوئے تھے ،واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے 5000 ڈالر فی مسافر کی حد مقررہے اس سے زیادہ ڈالر ساتھ لے جانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔