فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک 9 زخمی
حادثے میں9 افرادزخمی،2لاپتہ افراد کی تلاش جاری،مرنے والوں دو پہاڑی گائیڈ بھی شامل
April 10, 2023 · بام دنیا
پیرس(نیٹ نیوز) فرانس میں ماونٹ بلینک کے قریب برفانی تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔9 زخمی ہیں،دولاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
جنوب مشرقی فرانس میں ماونٹ بلینک کے قریب برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں میں دو پہاڑی گائیڈ بھی شامل ہیں۔
آرمانسیٹ گلیشیئرپرپیش آنے والے واقعے کے بعد دو افراد لاپتا ہیں۔ وزیرداخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے بتایا کہ حادثے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔