بنگلور(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے ریاستی الیکشن میں کانگریس کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے علاقے بیلگاوی میں نامعلوم افراد نے ووٹ گنتی مرکز کے باہر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے کانگریس پارٹی کے حامی تھے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہندوتوا تنظیموں نے احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی ریاست کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو بدترین شکست دی ہے