جنوبی وزیرستان(اُمت نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4خوارج ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا
فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارج مارے گئے،علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلئیر آپریشن جاری ہے
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔