اسرائیلی صدر ہرزوگ ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے
قریبی پہاڑی علاقے میں ایک میزائل آ کر گرا۔اس دوران صدر شمونہ کریات میں ایک اہم نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ شمالی اسرائیل کے علاقے میں موجود تھے جب قریبی پہاڑی علاقے میں ایک میزائل آ کر گرا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران صدر شمونہ کریات میں ایک اہم نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
دوسری جانب ایران کی فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن “وعدہ صادق” کی 78ویں لہر شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس مرحلے میں تل ابیب، ایلات اور ڈیمونا کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی حملوں کی زد میں آئے۔
ایرانی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں جدید میزائل جیسے عماد اور قدر استعمال کیے گئے،
جبکہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران و اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کی ایک نئی اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔