ایران کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز ملتان اور ایک چارٹرڈ ٹینکر کامیابی سے آبنائے ہرمز سے باہر نکل چکے ہیں۔
March 28, 2026 · بام دنیا
ایران نے دو پاکستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز ملتان اور ایک چارٹرڈ ٹینکر کامیابی سے آبنائے ہرمز سے باہر نکل چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ جہاز میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے۔ دونوں بحری جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔