خطے میں جنگ بندی کی کوششیں، پاکستان کے کردار پر ایرانی سفیر کااہم بیان جاری

ایران کے خلاف مبینہ جارحیت کو روکنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم اور تعمیری رہا ہے

               
March 31, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اہم بیان جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے دوست اور برادر ملک کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی سنجیدہ اور مثبت سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مبینہ جارحیت کو روکنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم اور تعمیری رہا ہے، جسے ایران قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 

رضا امیری مقدم نے مزید عندیہ دیا کہ وہ اس حوالے سے مزید نکات آئندہ پیغامات میں تفصیل کے ساتھ پیش کریں گے۔

 

 

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی سرگرمیاں خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے اس کا اعتراف دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔