اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، تہران اور قریب کے مختلف علاقوں میں دھماکے
تہران اور اس کے مغرب میں واقع شہر کرج کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جن میں دارالحکومت تہران اور مغربی شہر کرج شامل ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مختلف مقامات پر زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد سکیورٹی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب بنیامن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ایک بڑے پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اس دعوے کی باضابطہ تصدیق ایرانی حکام کی جانب سے سامنے نہیں آئی۔
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے اپنی سابقہ دھمکیوں کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کو ایک ہی رات میں تباہ کیا جا سکتا ہے۔
حکام کی جانب سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔