عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع۔ امریکی دعویٰ
توانائی برآمدات میں اضافہ، جنگ کے بعد قیمتیں گرنے کی پیشگوئی
امریکہ نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے بعد توانائی کی منڈی میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ حالات کے بعد توانائی کی قیمتیں کم سطح پر آ جانی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی توانائی برآمدات پہلے ہی بلند سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو عالمی منڈی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی توانائی کی برآمدات میں اضافے کی راہ میں بنیادی ڈھانچے کی کمی ایک بڑی رکاوٹ ہے، تاہم اس کے باوجود امریکا توانائی کے شعبے میں مضبوط پوزیشن میں ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت میں اضافہ حیران کن نہیں ہوگا، جبکہ ایران کو جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی کوششوں سے خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔