فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سےملاقات

فریقین نے جنگ کے خاتمے کے لیے تازہ ترین سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو

May 23, 2026 · بام دنیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

بی بی سی فارسی نے مختلف ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کی شب رات دیر گئے تک جاری رہنے والی بات چیت میں فریقین نے جنگ کے خاتمے کے لیے تازہ ترین سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیائی خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گذشتہ چند ہفتوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔