ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر رابطہ

عباس عراقچی اور بدر البوسعیدی کے درمیان خطے کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

May 23, 2026 · بام دنیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے اپنے ہم منصب بدر البوسعیدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

یہ رابطہ جمعہ کی شام شروع ہونے والی سفارتی سرگرمیوں کے تسلسل میں ہوا، جن کا مقصد تہران اور واشنگٹن کے درمیان امن معاہدے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال، کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور جنگ کے خاتمے کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر اپنی آرا اور تجاویز بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیں۔