ایران کے ساتھ امن معاہدے میں پیش رفت پر خوشی ہے۔اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان
امریکہ عالمی سطح پر زیادہ مضبوط، زیادہ قابل احترام اور پہلے سے زیادہ محفوظ ہے
May 24, 2026 · بام دنیا
امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی ایران کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں۔
مائیک جانسن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ شکل اختیار کر رہا ہے اور ہم مزید تفصیلات کے منتظر ہیں۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ہمارا ملک عالمی سطح پر زیادہ مضبوط، زیادہ قابل احترام اور پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔