غزہ میں اسرائیلی فضائی کارروائی۔ اسپتال بھی نشانہ بنایا

فضائی حملے کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ تباہ ہوگیا۔

May 24, 2026 · بام دنیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے سے اپارٹمنٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ تباہ ہوگیا جبکہ صیہونی فورسز کی جانب سے اسپتال کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی غزہ میں چیک پوائنٹ پر حملے میں 5 پولیس اہلکار اور ایک بچہ شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اسپتال کے قریب علاقے میں فضائی حملہ کیا جس سے 15 افراد شہید ہوگئے اور طبی عملے کے 25 ارکان زخمی بھی ہوئے۔