کسی بھی معاہدے میں جوہری خطرہ مکمل ختم ہونا چاہیے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم

ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔

May 25, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انھوں نے گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔

ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور اُن کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ’ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں جوہری خطرے کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔کسی بھی معاہدے میں جوہری خطرہ مکمل ختم ہونا چاہیے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم

انھوں نے کہا کہ اس عمل میں ایران سے ’افزودہ جوہری مواد‘ کا خاتمہ اور تہران کی یورینیم افزودگی کی تنصیبات کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ’میری پالیسی، صدر ٹرمپ کی طرح، تبدیل نہیں ہوئی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ اسرائیل لبنان سمیت ہر محاذ پر خطرات کے خلاف ’آزادانہ طور پر کارروائی کرنے کا حق برقرار رکھے گا۔