24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 32 جہاز گزارے ، ایران کی تصدیق
گزرنے والے جہازوں میں آئل ٹینکرز، کنٹینر شپ اور دیگر تجارتی بحری جہاز شامل تھے۔
May 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تہران: ایرانی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 32 بحری جہازوں کو کامیابی کے ساتھ گزارا گیا، جنہیں پاسداران انقلاب کی نگرانی، سیکیورٹی اور باہمی رابطہ کاری کے بعد اجازت دی گئی۔
الجزیرہ نیوز کے مطابق گزرنے والے جہازوں میں آئل ٹینکرز، کنٹینر شپ اور دیگر تجارتی بحری جہاز شامل تھے۔ایرانی حکام نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اس اہم آبی گزرگاہ کو عمومی بحری آمدورفت کے لیے محدود رکھا ہوا ہے، جبکہ مخصوص درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد محدود تعداد میں جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔