ایران کا خلیج کی فضائی حدود میں ‘دشمن ڈرون’ مار گرانے کا دعویٰ
یہ فوجی آپریشن ایک ایسے دفاعی نظام کے ذریعے کیا گیا جو "خفیہ صلاحیتوں" کا حامل ہے، سرکاری حکام
فائل فوٹو
تہران: ایران نے خلیج کی فضائی حدود میں ایک غیر ملکی “دشمن ڈرون” کو کامیابی سے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘فارس نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی خلیج کے پانیوں کے اوپر کی گئی، جہاں ایران کے آرشِ کمانگیر انٹرسیپٹر (فضائی حدود کی حفاظت کرنے والے) ڈرونز نے مبینہ دشمن کے ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔
سرکاری رپورٹ میں نامعلوم اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی آپریشن ایک ایسے دفاعی نظام کے ذریعے کیا گیا جو خفیہ صلاحیتوں کا حامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی طرف سے خطے میں موجود قوتوں کو ایک واضح اور فیصلہ کن پیغام ہے۔