اسرائیلی جیل میں فلسطینیوں پر مظالم کی ویڈیو بنانیوالی اسرائیلی فوجی افسر برطرف

فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والے اسرائیلی فوجی رہا کر دیے گئے ، اسرائیلی میڈیا

May 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: بدنام زمانہ اسرائیلی فوجی قید خانہ شدی تیمان کیس میں فلسطینیوں پر مظالم کی ویڈیو بنانے والی اسرائیلی فوجی افسر کو برطرف کر دیا گیا۔ 

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والے اسرائیلی فوجی رہا کر دیے گئے۔

قیدیوں سے زیادتی کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر میجر جنرل ایفت تومیر ییروشالمی کو برطرف کر دیا گیا۔

قید خانے میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کیا جاتا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں کی قیدیوں سے بدسلوکی اور زیادتی کی ویڈیوز لیک ہوئی تھیں۔ اسرائیلی سابق پراسیکیوٹر نے عہدہ اور مراعات واپس کر دیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق پراسیکیوٹر کو ریٹائرمنٹ مراعات بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شِدی تیمان کیس نے فوجی نظام اور قیادت پر سوالات اٹھائے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ویڈیو لیک کرنے پر مزید فوجی بھی تحقیقات کی زد میں ہیں۔