ایران کا تبریز ایئرپورٹ دوبارہ فعال کرنے کا اعلان

21 واں ہوائی اڈا ہے جو جنگ بندی کے بعد پھر سے فعال کیا جا رہاہے۔

May 27, 2026 · بام دنیا

ایران کی سول ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان کے مطابق تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈا، جو حالیہ جنگ کے دوران متاثر ہوا تھا، آج سے دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔

مجید اخوان نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہوائی اڈے کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ان کے مطابق، تبریز ایئرپورٹ 21 واں ہوائی اڈا ہے جو جنگ بندی کے بعد پھر سے فعال کیا جا رہا ہے۔

ایران کے مقامی میڈیا نے گذشتہ ہفتوں میں رپورٹ کیا تھا کہ تبریز پر حملوں کے دوران اس ہوائی اڈے کا رن وے اور کنٹرول ٹاور متاثر ہوا تھا۔

تبریز ایئرپورٹ ایران کے اہم ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے اور استنبول، بغداد، دبئی، باکو اور ہیمبرگ سمیت تقریباً نو بین الاقوامی مقامات کے لیے یہاں سے پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔

سول ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان نے خبر رساں ادارہ مہر سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف 39 روزہ جنگ کے بعد ملک کے ہوائی اڈے بتدریج معمول کی سرگرمیوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔