اسرائیلی جنگ کے سائے میں فلسطینی تیسری عیدالاضحیٰ خیموں میں منانے پرمجبور

68 سالہ فلسطینی خاتون کی عید غم، محرومی اور صبر کی داستان بن گئی

May 27, 2026 · بام دنیا

اسرائیل کی غزہ پر جاری نسل کش جنگ کے دوران 68 سالہ اعتدال حمدان اپنے خیمے میں تیسری مسلسل عیدالاضحیٰ گھر سے دور گزار رہی ہیں۔
حمدان کو امید تھی کہ اس بار حالات مختلف ہوں گے۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے کا دیرینہ خواب پورا کرنا چاہتی تھیں، جو اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ تاہم غزہ سے باہر نکلنے کا کوئی امکان نہیں، جبکہ ان کے 67 سالہ شوہر گزشتہ سال ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

انہوں نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاید میں دس سال سے بھی زیادہ عرصے سے حج کا خواب دیکھ رہی تھی۔ میرے شوہر بھی حج کے لیے بے حد خواہش مند تھے، لیکن وہ اپنی یہ خواہش پوری کرنے سے پہلے ہی اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔