خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب
تین جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔اس نے تین ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بندر عباس پورٹ کے قریب امریکی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تین جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تین ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دوسری بار ایران پر فضائی کارروائی کی گئی ہے جس میں آبنائے ہرمز کے قریب فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی افواج اور تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات کے پیش نظر کی گئی ہیں۔