ایرانی فٹبال ٹیم کو امریکی ویزوں کا انتظار۔ورلڈ کپ سے قبل مشکلات برقرار

ایران ورلڈ کپ میں ’’برابر شرائط‘‘ پر حصہ نہیں لے رہا۔ایرانی سفیر کا دعویٰ

May 29, 2026 · اسپورٹس

ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل اب تک امریکی ویزوں کے اجرا کا انتظار ہے، جس پر ایرانی سفیر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالمی کپ میں ’’برابر شرائط‘‘ پر حصہ نہیں لے رہا۔

میکسیکو میں ایران کے سفیر ابوالفضل پسندیدہ نے شمال مغربی سرحدی شہر تیجوانا کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کھلاڑیوں کو اب تک امریکا کے ویزے جاری نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ امریکہ کھلاڑیوں کو ویزے دے گا یا نہیں۔
ایرانی سفیر کے مطابق ٹیم نے ابتدائی طور پر امریکا کی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن میں تربیتی کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم ویزوں میں تاخیر کے باعث ٹیم نے اپنا کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا منتقل کردیا۔

ایران کی ٹیم 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ، 21 جون کو بیلجیئم جبکہ 26 جون کو سیئٹل میں مصر کے خلاف میچ کھیلے گی۔