امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کوئی جلدی ہیں۔ ایرانی حکام

ایران امریکہ مذاکرات میں رکاوٹیں زیادہ تر معاشی معاملات پر مرکوز ہیں

May 31, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کسی قسم کی جلدی میں نہیں ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق جو بھی معاہدہ طے پائے گا وہ ایران کے قومی مفادات کی مکمل ضمانت کے ساتھ ہونا چاہیے۔

تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور متعدد امور بڑی حد تک حل کر لیے گئے ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان ترامیم، پیغامات اور تجاویز کا تبادلہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہے۔

اس کے باوجود اب بھی چند اہم اختلافی نکات باقی ہیں جو مکمل طور پر معاشی معاملات سے متعلق ہیں۔

پہلا مسئلہ امریکہ میں ایران کے منجمد اثاثے ہیں۔ دوسرا مسئلہ ایران کی جانب سے تعمیر نو کے لیے فنڈ کے مطالبے سے متعلق ہے، جبکہ تیسرا مسئلہ ایران کی تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی فروخت پر پابندی سے استثنیٰ کا مطالبہ ہے۔