خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا
وفاقی وزیر کی درخواست پر بھی 80 ہزار لیکر ٹرانسفارمر بدلنا افسوسناک ہے، یہ واقعہ کرپشن اور فرسودہ سسٹم کی بدترین مثال ہے۔لیسکو بورڈ
فائل فوٹو
لاہور: لیسکو بورڈ نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ٹویٹ پر نوٹس لے کر اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو بورڈ نے کہا کہ وفاقی وزیر کی درخواست پر بھی 80 ہزار لیکر ٹرانسفارمر بدلنا افسوسناک ہے، یہ واقعہ کرپشن اور فرسودہ سسٹم کی بدترین مثال ہے۔
میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا۔ لیسکو کے ایک پرانے مہربان ceo کو فون کیا کے کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں ۔ ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کردیا اور 80000روپے لیے اور مرمت کردیا۔ گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو کے ملازمین کو ادا کردیا۔ رسید کسی نے نہیں دی۔…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 30, 2026
لیسکو بورڈ نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو سمیت تمام ذمہ دار افسران سے پوچھ گچھ ہو گی، لیسکومینجمنٹ ملوث پائی گئی تو سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔
بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ کرپشن اور اوور بلنگ ختم کر دی گئی ہے۔