عراقی سمندری حدود کے قریب امریکی، اسرائیلی جہاز پر میزائل حملہ

لبنان پر حملے نہ رکے تو سنگین نتائج ہوں گے: ایرانی کمیٹی چیئرمین

June 2, 2026 · بام دنیا

امریکی حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی سمندری حدود کے قریب امریکہ اور اسرائیل سے منسلک ایک جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز پر زور دار دھماکہ ہوا۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی حملے کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اگر لبنان پر حملے نہ رکے تو صورتحال سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔