ایران کی جوہری صلاحیتیں بڑھ چکیں۔ نیا معاہدہ مختلف ہوگا۔ رافیل گروسی
2015 کا جوہری معاہدہ اب کافی نہیں،نئے فریم ورک کی ضرورت ہے۔آئی اے ای اے سربراہ
عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی ، نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا آئندہ جوہری معاہدہ ماضی کے مقابلے میں بہت مختلف نوعیت کا ہوگا۔
رافیل گروسی کے مطابق 2015 میں طے پانے والے مشترکہ جامع منصوبے کے بعد سے ایران کی ٹیکنالوجی اور جوہری صلاحیتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے جو معاہدہ سامنے آئے گا، وہ “جنگ کے بعد کا معاہدہ” ہوگا، اس لیے اس کی نوعیت اور شرائط ماضی سے مختلف ہوں گی۔
گروسی کا کہنا تھا کہ 2015 کا جوہری معاہدہ اپنی جگہ درست تھا، لیکن موجودہ حالات میں ایک نئے اور مختلف طرز کے معاہدے کی ضرورت ہے جو بدلتے ہوئے حقائق اور ایران کی موجودہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھے۔