بحرین نے شہریوں کے ایران اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ’ضروری قانونی کارروائی‘ کی جائے گی ، بحرینی وزارت داخلہ

June 2, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

منامہ : بحرین نے اپنے شہریوں کے ایران اور عراق کے سفر پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق شہریوں کے ایران اور عراق کے سفر پر پابندی کا فیصلہ ’ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی‘ اور ’قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ‘ کے سبب لیا گیا ہے۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ’ضروری قانونی کارروائی‘ کی جائے گی۔