امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہ جانے والا آئل ٹینکر ناکارہ بنا دیا

خارگ جزیرے کی جانب رواں جہاز نے متعدد وارننگز نظرانداز کیں۔ امریکی دعویٰ

June 3, 2026 · بام دنیا

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بوٹسوانا کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو کارروائی کے دوران ناکارہ بنا دیا۔ امریکی حکام کے مطابق مذکورہ جہاز ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جا رہا تھا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ٹینکر خالی تھا، تاہم جہاز کے عملے نے 24 گھنٹوں کے دوران راستہ تبدیل کرنے کے لیے دی گئی متعدد وارننگز کو نظرانداز کیا، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

امریکی حکام کے مطابق 13 اپریل سے ایران کی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والی بحری آمدورفت پر عائد ناکہ بندی کے دوران اب تک 6 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے، جبکہ 122 جہازوں کا رخ تبدیل کرایا گیا ہے۔