عباس عراقچی کے پاکستان سمیت 6 ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے

خطے کی تازہ ترین صوت حال پر گفتگو کی گئی

June 3, 2026 · بام دنیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس، ترکیہ، قطر، مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ بات چیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں بتائی گئی۔
پاکستان کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شامل تھے۔
یہ رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایران کی جانب سے کویت اور بحرین کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکہ کی “جارحیت” کے جواب میں کی گئیں۔