دھماکے کی اطلاع۔ عمان کے اہم تیل ٹرمینل پر لوڈنگ معطل

منیٰ الفحل ٹرمینل میں دھماکے کی اطلاع۔ ممکنہ ڈرون حملہ

June 5, 2026 · بام دنیا

رپورٹس کے مطابق عمان نے ایک اہم ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ معطل کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان نے اپنے اہم منیٰ الفحل ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ آپریشنز اس وقت معطل کر دیے جب سنگل بوائے مورنگ برتھ کے قریب دھماکہ ہوا۔

روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ SBM-1 اور SBM-2 برتھ کے درمیان ہوا، اور یہ مبینہ طور پر ڈرون حملے کے نتیجے میں پیش آیا، تاہم ذرائع کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔