18 ویں ترمیم کا زیادہ فائدہ پنجاب کو ہوا، بلاول بھٹو

پچھلے الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جلسے سے خطاب

June 5, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

گلگلت :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ موجودہ حالات میں ان کی نمائندگی کون کر سکتا ہے، اور اس بار فارم 45 کا مکمل بندوبست ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، لیکن پیپلز پارٹی کسی کو بھی آپ کے ساتھ ناانصافی کرنے کی اجازت نہیں دے گی، اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی آپ کی بہترین نمائندگی کر سکتی ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو بہترین نمائندہ قرار دیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کا زیادہ فائدہ پنجاب کو ہوا، جبکہ وہ این ایف سی اور 18 ویں ترمیم کو تحفظ نہیں دینا چاہتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ایٹم بم اور بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی پاکستان کو دی، جبکہ صدر زرداری نے ایران-پاکستان گیس پائپ لائن کی بنیاد رکھی اور غیر ملکی اڈے بند کروائے، جس سے پاکستان کی خودمختاری مضبوط ہوئی۔

انہوں نے خطے میں جاری جنگ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، اور جلد امن کی کامیابی عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔