ایرانی سپریم لیڈر۔ امریکی صدر کی ملاقات غیر حقیقی قرار

ایران اور سعودی عرب خطے میں امن کے ضامن بن سکتے ہیں۔ عباس عراقچی

June 6, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات حقیقت پسندانہ نہیں۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی دنیا میں نہیں رہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے کا ایک بڑا ملک اور اہم کھلاڑی ہے، اور ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن، استحکام اور ترقی لا سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا آیا ہے اور باہمی تعاون کو خطے کے مفاد میں سمجھتا ہے۔