ایرانی معاشرہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ روسی صدر پیوٹن
روس اور ایران کے درمیان اسلحے کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔ صدر پیوٹن
June 6, 2026 · بام دنیا
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر داد دی جانی چاہیے کہ مغربی ممالک میں بعض حلقوں کا خیال تھا کہ ایران اندرونی طور پر تقسیم ہو جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا۔
ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی معاشرہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے اور اس میں استحکام بڑھتا جا رہا ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت نے عوام سے ملک کے لیے قربانی دینے کی اپیل کی تھی، جس پر ان کے مطابق 50 لاکھ افراد نے خود کو پیش کیا، اور یہ ایک ایسا پہلو ہے جسے ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نہ تو ایران نے کبھی روس سے اسلحہ طلب کیا ہے اور نہ ہی روس نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔