ٹرمپ کی نیتن یاہو کو ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے گریز کی ہدایت

ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے قریب ہیں نہیں چاہتے یہ عمل متاثر ہو۔ صدر ٹرمپ

June 8, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں کارروائی نہ کرنے کا کہیں گے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فوری طور پر نیتن یاہو کو فون کریں گے اور انھیں جوابی حملے سے باز رہنے کا مشورہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں طرف سے کارروائی ہو چکی ہے۔ اسرائیل نے اپنا حملہ کیا اور ایران نے اپنا۔ ہمیں مزید کسی کی ضرورت نہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک حتمی معاہدے کے قریب ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ موجودہ صورتحال اس عمل کو متاثر کرے۔

انھوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ایک حتمی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ یہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا، اور میں نہیں چاہتا کہ یہ موجودہ حالات کی وجہ سے ناکام ہو جائے۔

ٹرمپ کے مطابق اگر اسرائیل نے جواب دیا تو یہ تنازع طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایکسیوس کے رپورٹر باراک راوِد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نیتن یاہو سے رابطہ کر چکے ہیں۔