روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے، 8 افرادہلاک

عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جبکہ ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔

July 2, 2026 · بام دنیا

کیف: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران روسی افواج نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد افرادہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق حملوں میں کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جبکہ ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین کے دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا کے علاقوں میں واقع فضائی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

روسی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران فضائی، زمینی اور بحری پلیٹ فارمز سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جبکہ یوکرین کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔