ایرانی ڈرونز کا فضائی دفاعی نظام نے راستہ روک دیا،کویتی فوج کا دعویٰ

فضائی دفاعی یونٹس کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر متحرک کیا گیا، جس کے بعد ایران کی سمت سے آنے والے ڈرونز کا سامنا کیا گیا

July 23, 2026 · بام دنیا

کویتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے آنے والے ڈرونز کا بروقت مقابلہ کیا۔ اس حوالے سے فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان بھی جاری کیا۔

بیان کے مطابق فضائی دفاعی یونٹس کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر متحرک کیا گیا، جس کے بعد ایران کی سمت سے آنے والے ڈرونز کا سامنا کیا گیا۔ تاہم ڈرونز کی تعداد، ان کے انجام یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی ایران میں امریکی فضائی حملوں کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔