ایران جنگ میں ثالث پاکستان بھی لڑائی کا حصہ بن سکتاہے؟
باب المندب کو بندکرنے کے اعلان پر سخت بیان اور الٹی میٹیم
July 23, 2026 · امت خاص
مشرق وسطیٰ کی جنگ کاثالث پاکستان بھی اس لڑائی کاحصہ بن سکتاہے۔یہ خدشہ اور سوال اس وقت پیداہواجب اسلام آبادنے حوثیوں کےخلاف سخت بیان جاری کیااور الٹی میٹم دیاکہ سمندرمیں پاکستانی پرچم ریڈلائن ہے،اس پر حملہ کرنے کا سوچنابھی مت۔نتائج بھیانک ہوں گے۔
حوثیوں نے سعودی عرب پر بحری ناکہ بندی اور باب المندب کو بندکرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام یمن پر سعودی محاصرےکا جواب ہے۔
ریاض نے ان الزامات کومستردکردیا۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اپنے بحری جہازوں کو تحفظ دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
صورت حال میں سنگین موڑ تب آیاجب اس معاملے پر اسلام آباد سے دوٹوک موقف دیاگیا۔
مزید معلومات اس وڈیومیں۔
ٹیگز: