جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے امن جرگے کے اہم رہنما جاں بحق
وانا رستم بازار میں ٹارگٹ حملہ، پولیس کی تحقیقات جاری
August 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو
جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں رستم بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں مفتی جنا میر جاں بحق ہو گئے۔
ڈی ایس پی کے مطابق مفتی جنا میر کو ٹارگٹ کیا گیا، نامعلوم افراد نے بارودی مواد رستم بازار کے نچلے فلور پر نصب کیا تھا۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں،مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم رہتے تھے اور قومی امن جرگے میں بطور مقرر شریک ہوتے تھے۔
ٹیگز: