ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا چیلنج، 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے مقدمہ دائر کردیا
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مختلف تجارتی شراکت داروں اور یورپی یونین پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف اختیارات سے تجاوز ہیں۔مقدمے میں مؤقف
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے خلاف 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
ریاستوں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مختلف تجارتی شراکت داروں اور یورپی یونین پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف اختیارات سے تجاوز ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئی محصولات کی پالیسی سے متعلق اقدامات انتظامی اختیارات کے دائرہ کار سے باہر ہیں اور اس سے ریاستوں اور کاروباری شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ڈیموکریٹک ریاستوں نے مؤقف اپنایا کہ یہ ٹیرف ان محصولات کی جگہ لینے کی کوشش ہیں جنہیں ماضی میں امریکی عدالتیں قانونی طور پر چیلنج کر چکی ہیں۔
مقدمے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی پالیسی ایک بار پھر قانونی بحث کا مرکز بن گئی ہے، جبکہ اس معاملے پر آئندہ عدالتی کارروائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔