سعودی قیادت میں نیول نیٹو اتحاد کیسے کام کرے گا، اہم دفاعی پیش رفت کی تفصیلات

مقصد بحری جہازرانی کا تحفظ ۔باقاعدہ کمانڈ ہیڈکوارٹرز بنے گا۔پاکستانی بانی ارکان میں شامل ہے۔

August 4, 2026 · امت خاص

تصویر: سوشل میڈیا

 

سعودی عرب اور دیگر 13 ملکوں نے ایک بحری دفاعی اتحاد قائم کیا ہے، جس کا مقصد مشرق وسطی ٰکی اہم آبی گزر گاہوں میں جہاز رانی کا تحفظ کرنا ہے۔اتحاد کے بانی ارکان میں سعودی عرب،پاکستان،کویت، بحرین، قطر، ترکیہ، مصر، اردن، یمن،جبوتی، بنگلہ دیش، سوڈان، نائجیریا اور صومالیہ شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کثیر القومی میری ٹائم ڈیفنس الائنس کا مقصد گلوبل میری ٹائم سکیورٹی کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

ریاض میں اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ اتحاد بحری دفاعی تعاون کا فریم ورک ہو گا۔ جس کا مقصد اقوام متحدہ کے کنونشنز اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی اور بین الاقوامی تجارتی و توانائی کے سمندری راستوں کو محفوظ بنانا شامل ہے۔
اہم عسکری پیش رفت کی تفصیلات اس وڈیومیں بتارہے ہیں۔