ایران کیساتھ آبنائے ہرمز کھلنے کا معاہدہ آج یا کل تک طے پا جائے گا ، امریکا

آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا ، اسکاٹ بیسنٹ

August 4, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ آبنائے ہرمز کھلنے کا معاہدہ آج یا کل تک طے پا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ایسا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ امریکی حکام اس وقت بھی ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انھیں امید ہے کہ آج یا کل معاہدہ طے پا سکتا ہے جس کے بعد آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت بحال ہو جائے گی۔

انھوں نے واضح کیا کہ مجوزہ انتظام کے تحت ایران کی جانب سے تجارتی جہازوں پر کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد کرنے کے بجائے آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا۔