تحریک آزادی کا اہم رہنما قیام پاکستان کے بعد بھارت میں کیوں بس گیا؟

وہ یوپی مسلم لیگ کے سترہ سال تک صدر تھے

August 6, 2026 · امت خاص

تصویر: سوشل میڈیا

 

تحریک پاکستان میں ان کاکوئی عزیزجان سے نہیں گیا ،وہ خود بھی محفوظ رہے لیکن ان کی قربانی اور ایثار نے تاریخ میں انہیں امرکردیا۔ واحد شخصیت جنہیں قائد اعظم ، نا م کے ساتھ صاحب کا لاحقہ لگا کر پکارتے تھے،لیکن جب پاکستان قائم ہوا تو انہوں نے ایسافیصلہ کیا جسے جان کر آنکھیں نم ہوجائیں ۔

نواب محمد اسماعیل خان اس وقت میدان سیاست میں اترے تھے جب ہندستان میں داخلی خود مختاری کی تحریک چل رہی تھی۔ ہوم رول لیگ ۔پھر تحریک خلافت میں بھی سرگرم رہے۔ابتدامیں کانگریس کے ساتھ وابستہ تھے ،پھر مسلم لیگ میں آگئے۔

بارہ سال مسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی کے رکن تھے۔وہ یوپی مسلم لیگ کے سترہ سال تک صدر رہے۔یہ امتیاز ساری ہندوستانی تاریخ میں صرف آپ کو حاصل ہوا۔
نواب اسماعیل تین بار ہندستانی قانو ن سازاسمبلی کے رکن بھی بنے۔

جناح کیپ کے نام سے مشہور ٹوپی دراصل نواب صاحب استعمال کرتے تھے۔مسلم لیگ کے ایک اجلاس میں قائد اعظم نے انہی سے لے کر اسے اپنے سر کی زینت بنایا اور پھر وہ ’’ جناح کیپ‘‘ بن گئی۔
مزیدتفصیل اس وڈیومیں۔