عالمی میڈیا نے امریکا کی ناکامی تسلیم کرنا شروع کردی: پاسداران انقلاب

عض مغربی تجزیوں میں امریکا کو ایک مشکل تزویراتی صورتحال سے دوچار قرار دیا گیا ہے،

August 8, 2026 · بام دنیا

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ تنازع میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمتِ عملی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ و تجزیہ کار بھی اس مؤقف کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ بیان 8 اگست کو ایران کے قومی یومِ صحافت کے موقع پر جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض مغربی تجزیوں میں امریکا کو ایک مشکل تزویراتی صورتحال سے دوچار قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایران نے خطے میں دباؤ برقرار رکھنے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کیے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق آبنائے ہرمز اور خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے تنازع کی اقتصادی اور سیاسی قیمت میں اضافہ کیا۔

پاسداران انقلاب نے امریکی پالیسی میں مذاکرات کی جانب پیش رفت کو بھی ایران کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا۔

دوسری جانب، ایران کے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل طور پر تصدیق ضروری ہے، جبکہ تنازع سے متعلق دونوں جانب سے سامنے آنے والے بیانات میں نمایاں اختلاف پایا جاتا ہے۔