ٹرمپ کا غزہ امن کونسل کا منصوبہ مسترد کرنے پر نیتن یاہو کو جواب دینے کا اعلان
نیتن یاہو کے مؤقف پر اپنا جواب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ذریعے جاری کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ امن کونسل کے 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کیے جانے پر اپنا ردعمل جلد سامنے لائیں گے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ نیتن یاہو کے مؤقف پر اپنا جواب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ذریعے جاری کریں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس نیتن یاہو کے مؤقف کے حوالے سے جواب موجود ہے اور وہ مناسب وقت پر اسے عوام کے سامنے پیش کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اپنا مؤقف ٹروتھ سوشل پر واضح کریں گے اور وہاں تفصیلی ردعمل جاری کریں گے۔
امریکی صدر نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ان کے تعلقات اب بھی اچھے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے کے باوجود دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔