مسلم لیگ ن کاتین روزکیلئےتمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنےکااعلان

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سےپاکستان مسلم لیگ ن نے تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں تمام سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز ایک نڈر خاتون تھیں، انھوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا، بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لاتے ہوئے دو یا تین دن لگ سکتے ہیں۔

شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment