یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

احسن اقبال ایک بار پھر وزیراعظم پر برس پڑے

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے۔ اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کی خامیاں اس لیے بتاتے ہیں تاکہ وزیر اعظم عمران خان پرویز مشرف سے عبرت حاصل کرسکیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے کہاآج جنرل مشرف کے اقتدار کا کیا حال ہوا ہے۔ انہو ں نے کہا جنرل مشرف نے تو وردی بھی پہنی ہوئی تھی جبکہ عمران خان نے وردی بھی نہیں پہنی ہوئی۔

اس کی آمریت اورفسطائیت نہیں چلی تو عمران صاحب آپ کی واسکٹ کے ساتھ ڈکٹیٹر شپ کیسے چلے گی؟ نہ یہ قوم مانے گی نہ ہم مانیں گے۔

انہوں نے کہا آپ جیلوں میں ڈالو کتنا ڈالو گے؟ لیکن ہم نہ جھکیں گے نہ ہی تمہاری ملک دشمن اورعوام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرنے سے پیچھے ہٹیں گے۔