پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )اور انٹرنیشنل ڈائبیٹک فیڈریشن(آئی ڈی ایف ) کی جانب سے ہر سال 14 نومبر کو یہ دن منایا جاتا ہے تاکہ مرض کی زیادہ سے زیادہ آگاہی کو عام کیا جاسکے۔ اس حوالے سے مختلف سیمینار اور پرو گرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 70 لاکھ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں،17-2016 کے دوران ہر چوتھا پاکستانی اس خطرناک مرض کا شکار پایا گیا جبکہ خواتین کی تعداد مردوں سے بھی زیادہ اس مرض میں مبتلا پائی گئی ہے۔