مقبول خبریں

بھارتی سازش کے سبب سعیداورحفیظ کے ایکشن رپورٹ ہوئے،ذکا اشرف

کراچی: سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارتی سازش کے سبب سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہوئے، ورلڈ کپ2015 سے قبل ایک منصوبے کے تحت اسپنرز پر شکوک ظاہر کیے گئے۔ان کاکہناتھا کہ پی سی بی نے سعید اجمل کا کیریئر تباہ کیا جس کی وجہ سے انھیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر مجبور ہونا پڑا، مجھے سعید اجمل کی ریٹائرمنٹ پر دکھ ہوا، ان کا کیریئر اپنے ہی بورڈ نے تباہ کیا، جس وقت ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا پاکستان نے بہتری کیلیے خاص اقدامات نہ کیے، پھر سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور بعد میں باہر کر دیا گیا۔ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان نے اسپنر کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلیے چنئی بھیج کر بہت بڑی غلطی کی، اس میں بورڈ کے بھارت نواز حکام کا اہم کردار تھا،اگر اس وقت سعید اجمل کو آسٹریلیا بھیجتے تو انھیں ایکشن بہتر بنانے میں مدد ملتی،گوکہ وہ کلیئر ہوئے مگر ایکشن ایسا ہو گیا کہ ماضی جیسی کامیابی پانا ناممکن تھا۔