مقبول خبریں

ہرٹ اٹیک سے مردوں کے مقابلے خواتین زیادہ ہلاک ہوتی ہیں

نیویارک: امریکا میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ امریکا بھر میں ہرٹ اٹیک کی وجہ سے مردوں کے مقابلے خواتین زیادہ ہلاک ہوتی ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین کی زیادہ ہلاکتوں کی وجہ ’ہرٹ اٹیک‘ کا ہونا نہیں، بلکہ بر وقت طبی یا انسانی امداد کا نہ ملنا ہے،واضح رہے کہ ہرٹ اٹیک سے متاثرہ افراد کے سینے کو بروقت زور سے دبانے سے انہیں قدرے ریلیف ملتا ہے، اور اگر کسی عوامی مقام پر کوئی خاتون ہرٹ اٹیک سے متاثر ہو تو لوگ سماجی رکاوٹوں کے باعث اس کی مدد کے لیے کم ہی آگے بڑھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے ماہرین کی نگرانی میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ امریکا میں ہارٹ اٹیک سے مرنے والی خواتین کی ہلاکت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب ان کو عوامی مقامات پر دل کا دورہ پڑتا ہے تو لوگ خوف کی وجہ سے انہیں طبی یا انسانی ریلیف فراہم کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھتے،ہرٹ اٹیک کیسز کا مطالعہ کرنے والی ماہرین کی ٹیم میں شامل ایک کارڈیولاجسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا میں عوامی مقامات پر دل کے دورے سے متاثرہ خواتین کو لوگ کئی اسباب کی وجہ سے ہاتھ لگانے یا ان کے سینے کو زور سے دبانے سے گریز کرتے ہیں، جس وجہ سے خواتین زیادہ ہلاک ہوتی ہیں