آئی ایم ایف کا آیندہ اجلاس پاکستان میں ہوگا

کراچی:آئی ایم ایف کا آیندہ اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 18دسمبر کو پاکستان آئے گا ،آرٹیکل 4 کے تحت آئی ایم ایف کا وفد معیشت کا جائزہ لے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف وفد کو کرنٹ اکاونٹس پر بریفنگ دیں گے،آئی ایم ایف وفد ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لے گا،قومی اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔